وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس، پاک میڈیکل ہیلتھ نمائش کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
جمعہ 22 ستمبر 2017 20:57
(جاری ہے)
نمائش میں ترک کمپنیوں اور ماہرین صحت کی شرکت سے ان کے تجربات اور مہارت سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا اور یہ نمائش ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے حوالے سے سودمند ثابت ہوگی۔
انہو ںنے کہا کہ ہم صوبے کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کی بہتری کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ ہمیں سرکاری ہسپتالوں میں ہر قیمت پر طبی سہولتوں کو بہتر بنانا ہے اور ہسپتالوں کو جدید رجحانات کی روشنی میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے ترکی کے کامیاب ماڈل سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔ ترکی پاکستان کا بہترین دوست ہے اور شعبہ صحت کی بہتری کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ نمائش کے دوران شعبہ صحت سے وابستہ ترک کمپنیوں اور ترک وزارت صحت کے حکام سے تعاون کے معاہدے بھی طے ہوں گے۔ ہمیں خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہنا چاہیئے۔قومیں اور معاشرے محنت سے بنتے ہیں اور ہمیں اپنے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے محنت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، شیخ علائوالدین، معاون خصوصی ملک احمد خان، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز صحت، ماہرین صحت اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.