زرعی یونیورسٹی نے امیرمحمد خان کیمپس کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:51

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء)زرعی یونیورسٹی پشاور نے امیر محمدخان کیمپس مردان کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیاہے‘ داخلے بی ایس سی آنرز ایگریکلچر‘بی بی اے آنرز اور بی ایس کمپیوٹرسائنس میں دیئے جائیں گے‘ ڈائریکٹر ٹیچنگ کے اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 6 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کیاجاسکتاہے۔