پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو ’’اٹوٹ انگ‘‘ قرار دینے کے دعوے کو مسترد کردیا
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جنرل اسمبلی میں کشمیری عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ،ْ مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیرخطے میں امن ممکن نہیں ،ْ پاکستانی مندوب بھارتی فورسز کی تازہ کارروائیوں میں 10 بیگناہ شہری شہید ہوئے، اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے ،ْ مسعود ٹیپو
ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:01
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا جنوبی ایشیا میں تمام مسائل کی جڑ ہے۔ بھارتی فورسز کی تازہ کارروائیوں میں 10 بے گناہ شہری شہید ہوئے، اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت کے حاضر سروس افسر کلھبوش یادیو کو پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کے منصوبہ میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، کلبھوشن پاکستان میں دہشتگردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا اور متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا، خطے میں غلبہ حاصل کرنے کے بھارتی عزائم سے بخوبی واقف ہیں لیکن بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کی ‘‘دفاع اور ڈبل دبائو’’ کی حکمت عملی سے خطے میں بھارت کا ’پولیس مین‘ کا خواب پورا نہیں ہو گا۔جنرل اسمبلی میں افغانستان کے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستانی نمائندے نے کہا کہ افغانستان اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالے اور پاکستان پر الزامات لگانے کا سلسلہ بند کر کے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے پر توجہ دے اور افغان حکومت مہاجرین سے متعلق اپنی حکمت عملی طے کرے۔ انہوں نے بنگلادیش پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش اور ہمیں اب ساتھ مل کر آگے بڑھنا ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.