نارکوٹکس فری پاکستان سائیکل ریس کا انعقاد (آج)ہوگا ، کلیم اعوان

پاکستان بھر سے 100سے زائد تیز رفتار ترین سائیکلسٹ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھائیں گے

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) پاکستان بھر سے 100سے زائد تیز رفتار ترین سائیکلسٹ آج (اتوار) منشیات کے خلاف آج اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھائیں گے اور ثابت کرینگے کہ پاکستان سے منشیات کے خاتمہ کے لئے ہم حکومت پاکستان خصوصاً اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کے شانہ باشانہ جہاد کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔50کلومیٹر طویل سائیکل ریس کا افتتاح ویلیج ریسٹورنٹ سی ویو DHAسے پاکستان ایڈونچر کے صدر ڈاکٹر ندیم صدیقی فیلگ آف کرکے کرینگے۔

(جاری ہے)

یہ بات آج ’’50روزہ مشن ردالمنشیات اسپورٹس فیسٹیول‘‘ کے چیف آرگنائزرو سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان نے بتائی ۔ انہوںنے مزید بتایا کہ سائیکل ریس ویلیچ ریسٹورنٹ سے دو دریا ، DHAگولف کلب ، رمادا ہوٹل، عائشہ مسجد سے ہوتی ہوئی واپس ویلیج ریسٹورنٹ آئے گی اور اس راستے کے دو چکر لگاکر دودریا کولاچی پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔کراچی کی مختلف سیکیورٹی ایجنسیز اور کراچی ٹریفک پولیس نے سائیکلسٹوں کی روڈ سیفٹی کے لئے سائیکل ریس کے راستے میں آنے والے تمام چوراہوں اور یو ٹرن پر خصوصی انتظامات کیے ہیں۔جبکہ عبدالستار ایدھی ٹرسٹ اور چھیپا ایمبولینس بھی موقع پر موجود ہونگی۔

متعلقہ عنوان :