کامیابیوں اور ناکامیوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتی،سندیپ دھر

اتوار 24 ستمبر 2017 16:00

ممبئی۔24ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2017ء)بالی ووڈ اداکارہ سندیپ دھر نے کہا ہے کہ کامیابیوں اور ناکامیوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے تازہ انٹرویو میں سندیپ دھر نے کہا کہ کامیابیاں اور ناکامیاں زندگی کا حصہ ہیں،ناکامیوں سے دلبرداشتہ نہیں ہوتی کیونکہ ہر انسان کی زندگی میں نشیب و فراز آتے ہیں اس لئے وہ کامیابیوں اور ناکامیوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتی ہیں،وہ اپنی تمام تر توجہ کیرئیر پر مرکوز کئے ہوئے ہیں،امید کرتی ہیں کہ ان کی محنت رنگ لائے گی اور خود کو ایک دن سپر سٹار کے طور پر ثابت کریں گی،اداکار سندیپ کی فلم فرکی جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم میں ان کے ساتھی اداکار کرن سنگھ گروور اور نیل نتین مکیش ہیں۔