سودی قرضوں کی وجہ سے معیشت تباہ اورعوام مزید پسماندگی وغربت کے دلدل میں پھنس گئے ہیں، مولانا عبدالحق ہاشمی
اتوار 24 ستمبر 2017 18:10
(جاری ہے)
حکومت محروم اور کم نصیب طبقات کی معاشی اور معاشرتی ناہمواریوں اور محرومیوں کو دور کرنے کے لیے جلدازجلد مثبت پالیسیاں نافذ کرے۔
محض دکھاوے ،بے عمل اعلانات،اقرباء پروری ،سفارش ورشوت سے معاشرے سدھرانہیں کرتے۔تعلیم اور صحت کے میدان کوخصوصی توجہ کی ضرورت ہے کہ تمام شہریوں تک یکساں تعلیم کی سہولت مہیاکی جائے اور حفظان صحت کے لیے عام شہری کی رسائی اچھے ہسپتالوں تک ممکن ہو۔امن وامان کی صورتحال کو فوری طورپر بہتربناکر عام شہری کو تحفظ فراہم کیاجائے اورزمینداروں و کسانوں کوان کی پیداوارکاجائز معاوضہ دلوایاجائے۔ انہوں نے کہاکہ30جون 2017کوختم ہونے والے مالی سال میں بجٹ خسارہ ڈیڑھ کھرب سے زیادہ تھا۔ تجارتی خسارہ 20بلین ڈالر سے زیادہ تھا۔مسلم لیگ (ن)کے اقتدار کے 4سالوں میں مجموعی قرض جی ڈی پی کا 65%سے زیادہ تھا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر میں کمی واقعہ ہوئی تھی۔ حال ہی میں اگست 2017کے ماہ میں ترسیلات زر میں معمولی بہتری آئی ہے۔ لیکن بڑھتے ہوئے قرضے بمع سود قرضوں کی ادائیگی نے زر مبادلہ کے ذخائر پر شدید بوجھ ڈالاہے اور 24بلین ڈالر کی حد تک پہنچنے والے زر مبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے جوکہ معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ بیرونی سرمایہ کاری میں جولائی و اگست 2017ء میں معمولی سی بہتری کے باوجود بجٹ خسارہ اور تجارتی خسارہ اور قرضوں کا بڑھتا ہوا بوجھ ہمیں شدید بحرانوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔ اس پر مستزاد یہ کہ آنے و الے دنوں میں امریکہ کی ناراضگی کی وجہ سے IMFاور ورلڈ بینک بمع دیگر بین الاقوامی مالیاتی ادارے آسانی سے پاکستان کی مدد کے لیے تیار نہیں ہوںگے۔ بجٹ اور تجارتی خسارے جس حد تک بڑھ چکے ہیں،زیادہ احتمال یہ ہے کہ آئندہ چند مہینوں میں IMFکا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے گا۔ موجودہ صورت حال میں وزیر خزانہ کامنظر سے غائب ہونا بہت تشویشناک ہے۔اس لیے حکومت کسی قابل اور دیانت دار شخص کو یہ ذمہ داری سونپنی چاہیے۔ حدیبیہ پیپر ملز کا کیس کھلنے سے میاں شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز شریف وغیرہ کے احتساب کی زد میں آنے کا قوی امکان ہے۔مزید اہم خبریں
-
صدر رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تلاش کا کام جاری
-
ابراہیم رئیسی : ایرانی سپریم لیڈر سے قربت والے سخت گیر صدر
-
میانمار: راخائن میں تشدد کی نئی لہر ہر وولکر تُرک کو تشویش
-
غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺکی نشاندہی کرتا ہے
-
اندھیرا چھانے اور دھند کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں مشکل پیش آرہی ہے. ایرانی وزیرداخلہ
-
سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
-
ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں صدر رئیسی اور پوری ایرانی قوم کے ساتھ ہیں، وزیراعظم
-
کیا بمبل بیز دنیا سے معدوم ہو جائیں گی؟
-
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
-
کرغزستان میں پھنسے مزید سینکڑوں طلبہ کی 2 خصوصی پروازوں سے وطن واپسی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی آخری تصویر منظر عام پر آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.