چکوال،اوڈھروال کے قریب یوٹرن پر تیز رفتار کار نے ٹکر سے 31سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا

پیر 25 ستمبر 2017 20:50

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) اوڈھروال کے قریب یوٹرن پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 31سالہ نوجوا ن جاں بحق ہو گیا، صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

مبشر حسن ساکن وروال نے بتایا کہ وہ محمد اشفاق کے ہمراہ چکوال سے گائوں جا رہے تھے کہ کار نمبرایم وی 087جسے ڈرائیور کاشف احسان جو محکمہ صحت کا ملازم بتایا جاتا ہے ، غفلت ، لاپرواہی اور تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے آیا اور ٹکر مار دی جس سے محمد اشفاق شدید مضروب ہوا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاکر جاںبحق ہوگیا۔ سب انسپکٹر جعفر حسین شاہ نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کاشف احسان کی تلاش شروع کردی ہے جو موقع پر سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے گاڑی قبضہ میں لے لی۔

متعلقہ عنوان :