گورنر سندھ سے روس کے قونصل جنرل الیگزینڈر جی خوزن کی ملاقات
منگل 26 ستمبر 2017 15:24
(جاری ہے)
گورنر محمد زبیر نے کہا کہ موجودہ دور میں معیشت کے ہر شعبہ میں ترقی ہوئی ہے،پاکستان کی معاشی ترقی میں روس کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک روس دو طرفہ تعلقات خطہ اور دونوں ممالک کے وسیع تر مفاد میں ہے ، وقت کے ساتھ عالمی حالات کی تبدیلی سے پاک روس تعلقات کو ایک نئی جہت حاصل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مستحکم اور مضبوط تعلقات میں دوطرفہ سرمایہ کاری اہم ثابت ہو سکتی ہے اس ضمن میں روس کے سرمایہ کار صوبہ کی استعداد سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لئے سرمایہ کریں ،حکومت انھیں ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ میں توانائی ، انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ ، ایگری کلچر ، صحت ، تعلیم اور بنیادی ضروریات سے تعلق رکھنے والے دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش ہے جہاں سرمایہ کاری سے فوری اور مطلوبہ نتائج سے بڑھ کر منافع یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اپنی استعداد کے لحاظ سے پوری دنیا میں سرفہرست ایک بڑا شہر ہے جہاں اعلیٰ تعلیم یافتہ ، تجربہ کار اور بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیومن ریسورس وافر تعداد میں دستیاب ہے جو کسی بھی سرمایہ کار کے لئے آئیڈیل اہمیت کی حامل ہے ، شہر میں کام کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی مزید سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی لے رہی ہیں جس سے شہر کی استعداد کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، روس کے سرمایہ کار اس پرکشش اور آئیڈیل ماحول سے بھرپور استفاد ہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ملاقات میں روسی قونصل جنرل الیگزینڈر جی خوزن نے کہا کہ کوئی بھی بین الاقوامی کمپنی پاکستان جیسی بڑی مارکیٹ کو نظر انداز نہیں کر سکتی،پاک روس اقتصادی تعاون میں اضافہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پاک روس تعلقات میںمزید استحکام سے ہی دونوں ممالک کے مفادات وابستہ ہیں ، روسی سرمایہ کار پاکستان با الخصوص صوبہ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے بھرپور استفادہ حاصل کرینگے جس سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے اور مستقبل کے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اقدامات بھی خطہ کے استحکام کے لئے اہم ثابت ہونگے۔مزید اہم خبریں
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.