گورنر سندھ سے روس کے قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
پاک روس اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے،،روسی سرمایہ کار بھی ان مواقعوں سے فائدہ اٴْٹھائیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے مثال قربانیاں دی ہیں جنہیں بین الاقوامی سطح پر سراہا جانا چاہئے، امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد روس پاکستان کے لئے ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کرے، محمد زبیر کی روس کے قونصل جنرل سے گفتگو
منگل 26 ستمبر 2017 21:10
(جاری ہے)
گورنر محمد زبیر نے کہا کہ موجودہ دور میں معیشت کے ہر شعبہ میں ترقی ہوئی ہے،پاکستان کی معاشی ترقی میں روس کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک روس دو طرفہ تعلقات خطہ اور دونوں ممالک کے وسیع تر مفاد میں ہے ، وقت کے ساتھ ساتھ عالمی حالات کی تبدیلی سے پاک روس تعلقات کو ایک نئی جہت حاصل ہوئی ، مستحکم اور مضبوط دوطرفہ تعلقات میں دوطرفہ سرمایہ کاری اہم ثابت ہو سکتی ہے اس ضمن میں روس کے سرمایہ کار صوبہ کی استعداد سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لئے سرمایہ کریں ،حکومت انھیں ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ میں توانائی ، انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ ، ایگری کلچر ، صحت ، تعلیم اور بنیادی ضروریات سے تعلق رکھنے والے دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش ہے جہاں سرمایہ کاری سے فوری اور مطلوبہ نتائج سے بڑھ کر منافع یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اپنی استعداد کے لحاظ سے پوری دنیا میں سرفہرست ایک بڑا شہر ہے جہاں اعلیٰ تعلیم یافتہ ، تجربہ کار اور بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیومن ریسورس وافر تعداد میں دستیاب ہے جو کسی بھی سرمایہ کار کے لئے آئیڈیل اہمیت کی حامل ہے ، شہر میں کام کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی مزید سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی لے رہی ہیں جس سے شہر کی استعداد کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، روس کے سرمایہ کار اس پرکشش اور آئیڈیل ماحول سے بھرپور استفاد ہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ملاقات میں روسی قونصل جنرل الیگزینڈر جی خوزن نے کہا کہ کوئی بھی بین الاقوامی کمپنی پاکستان جیسی بڑی مارکیٹ کو نظر انداز نہیں کر سکتی،پاک روس اقتصادی تعاون میں اضافہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پاک روس تعلقات میںمزید استحکام سے ہی دونوں ممالک کے مفادات وابستہ ہیں ، روسی سرمایہ کار پاکستان با الخصوص صوبہ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے بھرپور استفادہ حاصل کرینگے جس سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے اور مستقبل کے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اقدامات بھی خطہ کے استحکام کے لئے اہم ثابت ہونگے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.