سندھ حکومت اپنی عوام کو وسیع روزگار کے مواقع فراہم کرتی رہے گی،سہیل انور خان سیال
منگل 26 ستمبر 2017 23:40
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ محکمے کے ملازمین کی فلاح وبہبودکے عمل میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ہرقدم پر بھرپور ساتھ اور تعاون بھی لائق ستائش وتحسین ہے ۔
سہیل انور خان سیال نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت کا یہ اعزاز ہے کہ اس کو جب بھی عوام کی خدمت کا موقع ملا اس نے روزگار و معاش کے دروازے اپنے ملک کی عوام کے لئے بلا کسی امتیاز کھولے اور میرٹ کو فوقیت دی یہی وجہ ہے کہ سندھ اور پورے ملک کی عوام کے دلوں میں بی بی شہید اور ان کی جماعت کی محبت پنہاں ہے ۔صوبائی وزیر زراعت نے تقرری نامے حاصل کرنے والے ملازمین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ تفویض کردہ ذمہ داریوں اور فرائض کوعوامی خدمت سمجھ کر انجام دیں تاکہ آپ لوگوں کی خدمات سے چھوٹے کاشتکار مستفید ہوسکیں۔انہوں نے کہا حکومت سندھ ہمیشہ لوگوں کی بہبود کے لئے انقلابی اقدامات کو اپنی تمام تر ترجیحات میں شامل رکھے گی۔قبل اذیں سیکریٹری زراعت سندھ ساجد جمال ابڑو نے تقریب سے خطاب کے دوران بتایا کہ محکمہ زراعت سندھ کے مختلف شعبہ جات کے لئے 96مرحوم ملازمین کے ورثاء میں تقرری نامے تقسیم کئے جارہے ہیں علاوہ اذیں اس سے قبل مرحوم ملازمین کے 66ورثاء کو پہلے ہی محکمہ زراعت تقرری نامے جاری کرچکا ہے جبکہ مجموعی طور پرابتک 162 ورثاء میں نوکریوں کے تقرری نامے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.