ملک سے پسماندگی اور دور دراز علاقوں کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،مرتضیٰ جاوید عباسی
مسلم لیگ (ن)نے ہزارہ ڈویژن میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے،مخالفین کے بے بنیاداورجھوٹے پروپیگنڈے مسلم لیگ (ن) کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتا قائمقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضٰی جاوید عباسی کا عوامی اجتماع سے خطاب
جمعرات 28 ستمبر 2017 15:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے اور مرکز سمیت چاروں صوبوں میںپاکستان مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی۔
اس موقع پر انہوں نے گورنمنٹ مڈل سکول سریلہ کو اپ گریڈ کر کے ہائی سکول کا درجہ دینے کا اعلان بھی کیا جس پر 2کروڑ 13لاکھ روپے کی لاگت آئے گی ۔انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت ہمارے منصوبوں میں روڑے اٹکارہی ہے تاہم اس کہ باوجود ا تمام ترقیاتی منصوبوے بروقت مکمل کیے جائیںگے۔ انہوں نے تحصیل حویلیاں کی یونین کونسلوں سلوالہ، ترموچھیاں ،سریلہ اور بٹولنی میں گیس فراہمی کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان چار یونین کونسلوں میں گیس کی فراہمی کے لیے 19کروڑ روپے کی لاگت سے سوئی گیس فراہم کی جارہی ہے ۔انہوں اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آئندہ الیکشن سے قبل ان چار یونین کونسلوں میں گیس فراہمی کے منصوبے مکمل کر لیے جائیں گے ۔انہوں نے کسیلاں تا بٹولنی سڑک پر کام جلد شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ۔مرتضٰی جاوید عباسی نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے اور صوبے کی عوام نے اس کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کوئی ترقیاتی کام کرنے کے بجائے ہمارے شروع کیے گئے منصوبوں کے راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلند و بانگ نعرورں اور دوسروں پر کیچڑ اچھانے سے تبدیلی نہیں آتی اس کے لیے عملی اقدمات اُٹھانے اور عوام خدمت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔اجتماع سے قائمقام سپیکر کے علاوہ ممبر صوبائی اسمبلی سرداراورنگزیب نلوٹھہ اور دیگر مقرین نے بھی خطاب کیا ۔مقرین نے کہا کہ صوبائی حکومت نے حویلیاں میں بہت سارے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا تھا مگر تاہم کسی بھی منصوبے پر ابھی تک عمل درآمدنہیں ہو سکا ۔ انہوں نے موجودہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ 2018ء میں مسلم لیگ (ن) خیبر پختون خواہ میں حکومت بنائے گی۔ مقرین نے علاقے کی ترقی کے لیے قائمقام سپیکر کی کاوشوں کو سراہا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی،قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.