مسلسل اور غیر ضروری سوشل میڈیا سے وابستہ افراد امراض قلب کا شکار ہورہے ہیں، ماہرین صحت

سی8گھنٹے کی نیندلینا صحت مند افراد کی نشانی ہوتی ہے تاہم رات کو کھانا کم کھائیں، سادہ اور متوازی غذا امراض قلب سے محفوظ رکھتی ہے،ماہرین

ہفتہ 30 ستمبر 2017 14:55

مسلسل اور غیر ضروری سوشل میڈیا سے وابستہ افراد امراض قلب کا شکار ہورہے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2017ء) ماہرین صحت نے کہاہے کہ مسلسل اور غیر ضروری سوشل میڈیا سے وابستہ افرادامراض قلب کا شکار ہورہے ہیں، رات گئے سوشل میڈیا سے غیر ضروری منسلک رہنے سے ذہنی خلفشار اورنفسیاتی امراض میں بھی اضافہ ہورہا ہے، جو افراد رات گئے غیر ضروری سوشل میڈیا سے وابستہ رہتے ہیں ، ان میں صحت کے مسائل تیزی سے جنم لے رہے ہیں،ایسے افراد کی نیند پوری نہ ہونے کی شکایت عام ہے اور ایسے افراد ذہنی تنائو کا شکار ہورہے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق والدین اپنے بچوں کو رات گئے سوشل میڈیا سے منسلک رہنے کی عادت کو ترک کرائیں۔ اس سے نوجوانوں میں دل سمیت شدید ذہنی تنائو تیزی سے جنم لے رہا ہے، رات کو نیند پوری نہ ہونے سے ایسے افراد کی دل کی دھڑکن تیز اور شدید ذہنی تنائو کے مسائل سامنے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین صحت نے کہا کہ دل سمیت دیگر امراض سے محفوظ رہنے کے لیے طرز زبدگی کو تبدیل کرنا ہوگا ، سادہ اور متوازی غذا امراض قلب سے محفوظ رکھتی ہے، یومیہ واک کرنے سے دل کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں، پاکستان سمیت دنیا میں لاکھوں افراد ہر سال دل کی بیماریوںکی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بلڈ پریشر ، کولیسٹرول اور خون میںشوگرکی سطح میں اضافہ ،تمباکو نوشی، خوراک میں سبزیوں اور پھل نہ کھانا، موٹاپا اورجسمانی مشقت کا فقدان دل کے امراض میں مبتلا ہونے کی بڑی وجوہات ہیں،مرغن غذائیں امراض قلب کا باعث بنتی ہیں، ماہرین نے کہاکہ7 سی8گھنٹے کی نیندلینا صحت مند افراد کی نشانی ہوتی ہے تاہم رات کو کھانا کم کھائیں۔دریں اثنا ماہرین امراض قلب نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال لاکھوں افراد امراض قلب کی وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں جن میں 10 سال میں مزید اضافہ ہو جائے گا،اس سی80 فی صد اموات کم آمدنی والے ممالک بشمول پاکستان میں ہوںگی۔

متعلقہ عنوان :