سیف الله برادران کی جانب سے پولیس اینڈ ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن لکی مروت کے نومنتخب چیئرمین کو مبارکباد

منگل 3 اکتوبر 2017 12:58

لکی مروت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2017ء) سیف اللہ برادران نے پولیس اینڈ ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن لکی مروت کے نومنتخب چیئرمین ایڈوکیٹ نیک نواز خان، وائس چیئرمین شفقت اللہ خان خوائیداد خیل ودیگر نومنتخب اراکین کو ان کے کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور باہمی اتفاق رائے سے پولیس اینڈ پی ایس سی کے عہدیداروں کے چناؤ کے عمل کو خوش آئندہ اقدام قرار دیاہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ہمایوں سیف اللہ خان،انورسیف اللہ خان اور سلیم سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے موجود ہ دور میں عوام کا پولیس حوالے سے شکایت عام ہیں اس لئے کمیشن آئین اور قانون کے مطابق عوام کو انصاف دلانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ نومنتخب عہدیداران اپنے فرائض ایمانداری سے سر انجام دیتے ہوئے ایک ٹیم ورک کی حیثیت سے کام کرکے عوامی شکایات کا ازالہ کریگی ۔

متعلقہ عنوان :