سانحہ لاس ویگاس ،ْہالی وڈ فنکاروں کا مرنیوالوں سے اظہارِ یکجہتی

لاس ویگاس سانحے میں ہلاک ہونیوالوں کے ساتھ ہیں ،ْ دعا گو ہیں ،ْ ریحانہ اہلیہ مشیل لاس ویگاس کے متاثرین کیلئے غمگین ہیں ،ْان کے ساتھ ہیں ،ْ اوباما

بدھ 4 اکتوبر 2017 11:41

لاس ویگاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2017ء) امریکی ریاست لاس ویگاس میں پیش آنیوالے فائرنگ کے واقعہ پر مرنے والوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ہالی وڈ فنکار و گلوکار اور معروف سیلیبریٹیز بھی سامنے آگئے ہیں اسی سلسلے میں معروف سنگر ٹیلر سوئفٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ اپنے دکھ اور غم کا الفاظ میں اظہار نہیں کر سکتیں جو اس واقعہ میں مرنے والوں اور ان کی فیملیز کے بارے میں سوچ کر ہو رہا ہے۔

ریحانہ نے اپنے اس واقعے کو بڑی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ لاس ویگاس سانحے میں ہلاک ہونیوالوں کے ساتھ ہیں اور ان کے لئے دعا گو ہیں۔ فٹ بال پلیئرلیبرون جیمزنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ جو ہو رہا ہے ان کی سمجھ سے باہر ہے اور وہ مرنے والوں کیلئے دعا گو ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ ان کی اہلیہ مشیل لاس ویگاس کے متاثرین کیلئے غمگین ہیں اور ان کے ساتھ ہیں۔

گلوکارہ لیڈی گاگا نے امریکی ہائوس آف ریپریزینٹیٹیو کے اسپیکر پال ریان اور امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی دعائیں مرنے والوں کے ساتھ ہیں لیکن جن لوگوں کے ہاتھ میں قانون سازی اور اس پر عمل در آمد کا اختیار ہے وہ فوری طور پر گن کنٹرول ایکٹ پر غور کریں۔گلوکارہ اریانا گرینڈے جن کے کنسرٹ کے دوران بھی دہشت گردی کا واقعہ پیش آچکا ہے نے کہا کہ لاس ویگاس میں ہونے والے سانحے پران کا دل نہایت افسردہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو روکنے اور گن کنٹرول پر توجہ کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں میں اتحاد اور محبت بڑھ سکے۔واضح رہے کہ امریکی شہر لاس ویگاس میں ہونے والے میوزیکل کنسرٹ میں گزشتہ روز فائرنگ کے نتیجے میں 59ہلاک اور 5سو 27 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :