اردوسائنس بورڈ کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس، 30 نئی کتابیں شائع کرنے کی منظوری

اردو سائنس بورڈ کی طرف سے سائنسی وسماجی علوم پر کتب کی اشاعت اہم قومی خدمت ہے، ڈاکٹر مجاہد کامران

بدھ 4 اکتوبر 2017 19:15

لاہور۔4 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2017ء) اردو سائنس بورڈ کی ایڈوائزری کمیٹی کااجلاس گزشتہ روزبورڈکے دفتر میں منعقدہوا، اجلاس کی صدارت سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی اوربورڈ کی ایڈوائزری کمیٹی کے نئے چیئرمین ڈاکٹرمجاہد کامران نے کی۔ اجلاس میں ڈی جی اردو سائنس بورڈڈاکٹرناصرعباس نیّر، ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران اصغر ندیم سیّد، شعبہ ترجمہ یونیورسٹی آف گجرات کے سربراہ ڈاکٹر غلام علی کے علاوہ کوآرڈینیٹرشعبہ ریسرچ جمیل احمد اوربورڈکے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بورڈکی طرف سے تصنیف اورترجمہ کے لیے پیش کیے گئے مختلف موضوعات اورتجاویز پر تفصیلی غورکیاگیا۔ کمیٹی نے ان کا جائزہ لے کرسائنسی‘ سماجی اورفنی علوم کے مختلف موضوعات پر تیس نئی کتابوں کی اشاعت کی منظوری دیدی جن موضوعات پر کتابیں شائع کرنے کی منظوری دی گئی ان میںفرہنگِ ماحولیات، سائنس ٹیکنالوجی اورانسان،مریخ کے مسافر،خلوی حیاتیات اورکینسر،علوم جرائم،فرہنگ لغت نویسی، مابعد جدیدیت کی حالت ، البیرونی، آئیڈیالوجی ۔

(جاری ہے)

ایک تعارف، فوکو۔ایک تعارف، پاکستان میں پالیسی سازی اوراس کا نفاذ، بچوں کا ادب، پشتوزبان کی تاریخ، زبانیں ۔مختصر تعارف، خون، فن تعمیر، عالمگیریت، نئی زمینوں کی تلاش، موت سے انکار، فزکس کے چھ آسان مقالہ جات، لے سانس بھی آہستہ، آئی ٹی کاکمال، سبزپودوں کا علم، نیل بوہر،جین، توانائی کے متبادل ذرائع، فرہنگِ اصطلاحات، قانونی لغت، شفابذریعہ غذااورنوبل انعامات پانے والوں کے انٹرویوز پر مبنی کتاب شامل ہیں۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ اردو سائنس بورڈ کی طرف سے اردوزبان میں سائنسی وسماجی علوم پر کتب کی اشاعت ایک اہم قومی خدمت ہے۔ امید ہے کہ سائنسی وسماجی موضوعات پر قومی زبان میں نئی کتابوں کی اشاعت علم کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :