محکمہ اطلاعات میں کرپشن ،سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن و دیگرکی درخواستوںکی سماعت 9اکتوبر تک ملتوی کردی
جمعرات 5 اکتوبر 2017 19:30
(جاری ہے)
یہ معاملہ بھی سماعت اسپیشل بینچ کو بھیجا جائے۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ یہ معاملہ جو آپ اٹھا رہے ہیں وہ اس سے منسلک نہیں ہے۔ عدالت نے معاملہ سماعت کے لیے دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد کردی۔
چیف جسٹس احمد علی شیخ نے ریماکس میں کہا کہ عدالت کا وقت ضیاع نہ کریں۔ ملزم انعام اکبر کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیئے کہ احتساب عدالت کو ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے اختیار نہیں ہے۔ چیئرمین نیب بھی ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کرسکتے۔ صوبہ سندھ میں انکوائری کے دوران گرفتاری کا معاملہ غیرمعمولی ہے۔ نیب کارروائیوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا ہمارے خلاف درخواست دائر کی ہی ہم ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار ہیں۔ کیا سپریم کورٹ نے کوئی حکم امتناع جاری کیا ہی ملزم انعام اکبر کے وکیل نے کہا کہ پہلے اس نکتے کا فیصلہ ہونا چاہیے۔ ابھی پاناما کیس میں مریم نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری نہی ہوئے۔ عدالت نے ریماکس دیئے کہ آپ ان باتوں کو چھوڑیں، درخواست ضمانت پر دلائل دیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کیا چاہتے ہیں، درخواست ضمانت پر دلائل چاہتے ہیں تو فیصلہ کریں۔ شرجیل میمن، ذوالفقار شلوانی، انعام اکبر سمیت دس ملزموں کے وکلا نے دلائل مکمل کرلیئے۔ ملزم عاصم عامر اور محمد حنیف کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت نے شدید اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے وکلا کی جانب سے لمبی تاریخ دینے سے انکار کردیا۔ چیف جسٹس احمد علی شیخ نے ریماکس دیئے ہم ملزموں کے کیس میں مزید چھ ماہ کا وقت نہیں دے سکتے۔عدالت نے دیگر ملزموں کے وکلا سے نو اکتوبر کو دلائل طلب کرلئے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.