حکومت نے انتخابی اصلاحات بل میں عقیدہ ختم نبوت کے حلف کے مسئلہ پر اپنی غلطی تسلیم کی ،یہ غلطی نہیں سازش تھی،نوازشریف پاکستان آئے اور گئے ،

معلوم نہیں واپسی کب ہوگی ،یہ امر بہت خطرناک ہے کہ وفا قی اور پنجاب کی صوبائی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں اور احتساب عدالت میں جاری کاروائی کے خلاف نوازشریف خاندان کو ہر طرح کی غیر قانونی مدد دے رہی ہے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا این اے 126 کے زونل ورکرز کنونشن سے خطاب

جمعہ 6 اکتوبر 2017 20:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل ، سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت نے انتخابی اصلاحات بل میں عقیدہ ختم نبوت کے حلف کے مسئلہ پر اپنی غلطی تسلیم کی ،یہ غلطی نہیں سازش تھی، نوازشریف پاکستان آئے اور گئے ، معلوم نہیں اب واپسی کب ہوگی لیکن یہ امر بہت ہی خطرناک ہے کہ وفا قی حکومت اور پنجاب کی صوبائی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں اور احتساب عدالت میں جاری کاروائی کے خلاف نوازشریف خاندان کو ہر طرح کی غیر قانونی مدد دے رہی ہے۔

جمعہ کو لاہور میں این اے 126 کے زونل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ نوازشریف پاکستان آئے اور گئے ، معلوم نہیں اب واپسی کب ہوگی لیکن یہ امر بہت ہی خطرناک ہے کہ وفا قی حکومت اور پنجاب کی صوبائی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں اور احتساب عدالت میں جاری کاروائی کے خلاف نوازشریف خاندان کو ہر طرح کی غیر قانونی مدد دے رہی ہے، یہ طرز عمل جمہوریت اور پارلیمانی نظام کے لیے زہر قاتل ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومت نے انتخابی اصلاحات بل میں عقیدہ ختم نبوت کے حلف کے مسئلہ پر اپنی غلطی تسلیم کی ،یہ غلطی نہیں سازش تھی ۔ قوم کی بیداری اور دینی و سیاسی جماعتوں کے بروقت اقدام نے سیکولر ، دین بیزار قادیانی نواز عناصر کی چوری پکڑ لی اور انتخابی اصلاحات بل میں عقیدہ ختم نبوت پر مسلمان امیدواران کے لیے حلف بحال ہوگیا اور ووٹر لسٹیں بھی مسلم اور غیر مسلم کے لیے الگ الگ بنیں گی لیکن یہ معاملہ حل طلب ہے کہ اس مجرمانہ غفلت اور سازش کا ذمہ دار کون ہے ،اسے بے نقاب کیا اور سزا دی جائے۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومت ، وزیر خارجہ امریکہ سے سفارتی ملاقاتیں تو ضرور کریں لیکن اب حکومت پاکستان ، پارلیمنٹ اور ریاستی پالیسی ساز ادارے یکسو ہو جائیں اور متفقہ قومی پالیسی بنائیں کہ پاکستان آزاد خود مختار و باوقار ملک کی حیثیت سے سفر نو کا آغاز کرنا ہے ۔ امریکی صدر ٹرمپ اور امریکی اسٹیبلشمنٹ باہم کشمکش کا شکار ہیں اس لیے پاکستان امریکہ کے جال میں از سر نو اپنے آپ کو نہ الجھائے ۔ ملی یکجہتی کونسل کے قائدین نے جھل مگسی درگاہ فتح پور پر دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہاکہ عرس کی تقریبات پر حملہ اسلام اور پاکستان دشمن کاروائی ہے ۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے بھرپور ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔