Live Updates

عمران خان نواز شریف کو چھوڑ کر عوامی مسائل اجاگر کریں،نوجوان کا مشورہ

عمران خان لوگوں کے مسائل حل کر نے کے لئے کوشش کر رہے ہیں،ڈاکٹر یاسمین راشد کا جواب

اتوار 8 اکتوبر 2017 16:11

عمران خان نواز شریف کو چھوڑ کر عوامی مسائل اجاگر کریں،نوجوان کا مشورہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اکتوبر2017ء) : یونیورسٹی تقریب میں ایک لڑکے نے یاسمین راشد سے سوال کیا کہ میں عمران خان کی پارٹی کو سپورٹ کرتا تھا مجھے یہ پارٹی پسند بھی تھی لیکن شروع شروع میں عمران خان لوگوں کے مسائل پر بات کرتے تھے لیکن اب عمران خان نے کبھی بھی لوگوں کے مسائل پر بات نہیں کی بلکہ نواز شریف اور شہباز شریف کو نکالنے کی بات کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی نے 126دن کا دھرنا اس لئے دیا تھا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں اس وقت جمہوریت مضبوط ہو تو اس کے لئے ملک میں صاف شفاف الیکشن کا ہونا ضروری تھا اس لئے دھرنا دیا گیا تھا ۔ اگر خیبر پختونخوا میں دیکھا جائے تو خیبر پختونخوا حکومت نے 4سال میں عورتوں کو ترقی دینے کی بات کی ہے ۔اگر پانچ لاکھ لوگ اورنج ٹرین میں سفر کرنے کی بجائے اگر وہی 5لاکھ بچے سکولوں میں چلیں جائیں تو یقینا ہمارا معاشرہ ترقی کر سکتا ہے ۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات