آصف علی زرداری ، نواز شریف ایک ہی سکے کے دورخ ہیں دونوں نے ملکی وسائل کو بے دردی سے دونوں ہاتھو ںسے لوٹا ‘اعجاز چوہدری

اتوار 8 اکتوبر 2017 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابقہ صدر پنجاب اعجازاحمد چوہدر ی نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم آل شریف کو بچانے میں لگا ہو اہے ، آصف علی زرداری اور نواز شریف ایک ہی سکے کے دورخ ہیں دونوں نے ملکی وسائل کو بے دردی سے دونوں ہاتھو ںسے لوٹا ، حقیقی احتساب کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنی رہائش گا ہ پر این ای127کی پی پی 153اورپی پی 154 کے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ختم نبوت کی قانون میں ترمیم کر نے والے سازشی ٹولے کو انصاف کے کہٹرے میں کھڑا کیاجائے ، تحریک انصاف کو عوامی منصوبوں سے نہیںشریف حکمران ما فیا کی ترجحات سے اختلا ف ہے ، کرپٹ ٹولے سے نجات تک پاکستان آگے نہیںبڑھ سکتا ، حکمران ملک وقوم کی خوشحالی نہیں بلکہ صرف اپنی اور اپنے بچوں کی ترقی چاہتے ہیں ، نام نہاد منصوبوں کی آڑمیں حکمران ٹو لے نے لوٹ مار مچا رکھی ہے۔