سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس(ر) جاوید اقبال کو قومی احتساب بیورو کا چیئر مین تعینات کر دیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری

اتوار 8 اکتوبر 2017 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2017ء) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس(ر) جاوید اقبال کو قومی احتساب بیورو کا چیئر مین تعینات کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق نیب آرڈیننس1999 سیکشن 6 (بی ) کے تحت صدر مملکت نے قومی اسمبلی میں قائد ایوان اور قائد حزب احتلاف کی مشاورت کے بعد سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس(ر) جاوید اقبال کو4سال کی مدت (ناقابل توسیع )کے لئے قومی احتساب بیورو کا چیئر مین تعینات کر دیا ہے۔نئے چیئرمین کی مدت ملازمت کا اغاز عہدے کا چارج سنبھالنے کے دن سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :