قبائلی عوام کو ٹرخانے کی بجائے ان کو ملک کے دوسرے شہریوں کے برابر کے حقوق دیئے جائیں ، قبائلیوں نے ہمیشہ ملک و قوم کیلئے قربانیا ں دیں، اب ان قربانیوں کے بدلے انہیں ظلم و جبر کا شکار نہ بنایا جائے، حکومت قبائل کے ساتھ اپنے طے شدہ موقف سے پیچھے ہٹ رہی ہے ، قبائلیوں کو لڑانے اور تقسیم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا فا ٹا کے ارکان اسمبلی ومختلف سیاسی جماعتوں کے دھرنے کے شرکاء سے خطاب
پیر 9 اکتوبر 2017 21:56
(جاری ہے)
سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم اور سرتاج عزیز اصلاحاتی کمیٹی کی تجاویز پر عمل درآمد کیا جائے ۔ قبائل پر طویل مدت سے ظلم و جبر کا جو نظام مسلط ہے اب وہ اس کا سایہ بھی برداشت نہیں کریں گے اس لیے حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر فاٹا کے رہنے والوں کو بھی لاہور اور اسلام آباد کے شہریوں کے حقوق دیے جائیں اور انہیں پاکستان کے آزاد شہری تسلیم کیا جائے ۔
انہوںنے کہاکہ اب فاٹا کی حیثیت بفر زون کی نہیں ہونی چاہیے ۔ قبائلی عوام کو تعلیم ،صحت ،روزگار اور ملک کے دوسرے شہریوں کی طرح انصاف کے مواقع دیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ فاٹا میں کوئی یونیورسٹی میڈیکل کالج اور بڑا ہسپتال نہیں ۔ ایک کروڑ سے زائد قبائلی عوام انتہائی پسماندہ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور ان تمام پریشانیوں کا اصل سبب ایف سی آز کا ظالمانہ نظام ہے جس سے وہ قیام پاکستان کے بعد بھی آزادی حاصل نہیں کر سکے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیٹیکل انتظامیہ نے عوام کے حقوق غصب کررکھے ہیں ۔ کسی ایک فرد کے جرم کی سزا پورے خاندان اور قبیلے کو دی جاتی ہے ۔ پولیٹیکل ایجنٹ خود کو علاقے کا بادشاہ سمجھتاہے جو کسی آئینی ادارے کے سامنے جوابدہ نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ قبائلی عوام نے ہمیشہ پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کے لیے خود کو وقف کیے رکھا اور آج بھی قبائلی عوام ملکی دفاع کے لیے سب سے بڑھ کر قربانیاں دے رہے ہیں مگر یہاں کے نوجوان تعلیم ، صحت ،انصاف اور روزگار سے محروم ہیں ان کی محرومیوں کا ایک ہی علاج ہے کہ فاٹا کے عوام کو جلد از جلد ایف سی آر کے کالے قانون سے آزاد کر کے پاکستان کے باعزت شہری تسلیم کیا جائے ۔ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کر کے وہاں پاکستان کے قوانین کا نفاذ کیا جائے اور انہیں قومی دھارے میں لانے کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیوں اور مقامی حکومتوں کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا موقع دیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ اب فاٹا کے عوام ایف سی آر کے خاتمہ کے علاوہ کسی بات پر راضی نہیں ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.