Live Updates

نیب عدالت میں شاہانہ انداز میں ملزمہ مریم نواز کی پیشی نے ثابت کردیااصل حکمران اب بھی نا اہل نواز شریف ہی ہے،نئیر بخاری

پیر 9 اکتوبر 2017 22:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ نیب عدالت میں درجنوں گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ شاہانہ انداز میں ملزمہ مریم نواز کی پیشی نے ثابت کیا ہے کہ اصل حکمران اب بھی نا اہل نواز شریف ہی ہے قوم سوال کرنے میں حق بجانب ہے کہ بدعنوانی کے الزامات کا عدالت میںسامنا کرنے والے خاندان کوحکومتی آشیرباد اور سرکاری سرپرستی کیوں حاصل ہی انہوں نے نواز شریف کے داماد صفدر کی گرفتاری اور رہائی کو طے شدہ کارووائی قرار دیتے یوئے کہا ہے کہ احتساب کو انتقام قرار دینے والے یاد رکھیں جے آئی ٹی کی تحقیقات اور سپریم کورٹ کی سماعت کا حصہ بننے والے بدعنوانی کے الزامات کے دفاع میں ناکامی پر نااہل ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قانون کے مکمل نفاذ میں رکاوٹ سے قوم آگاہ ہے جس کا حساب جلد لیا جائے گا۔ نااہل جوڑا وقتی طور پر جیل جانے سے بچا لیا گیا لیکن احتساب ہو کر رہے گا۔ اشتہاری بچے آگئے تو درست ہے ورنہ لائے جائیں گے۔ نیر حسین بخاری نے کہا کہ نااہل وزیراعظم کا کٹھ پتلی حکومت کے اصل نگران اور خودساختہ اپوزیشن کے ڈرامے سے ہر شہری پوری طرح آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیخ و پکار کے ذریعے سیاسی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات