نواز شریف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اب ملک میں انتشار چاہتے ہیں ،آصف علی زرداری.

پیر 9 اکتوبر 2017 22:18

نواز شریف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اب ملک میں انتشار چاہتے ہیں ،آصف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2017ء) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اب ملک میں انتشار چاہتے ہیں ، یہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی لڑائی نہیں ہے مگر نواز شریف بنانا چاہتے ہیں، جیل جانے سے کوئی سیاستدان کمزور نہیں ہوتا، دیکھتے ہیں میاں صاحب ملک کے کس صوبے کی جیل میں جاتے ہیں۔

مولانا صاحب آئے تو کہہ دیا آپ ضامن نہیں بن سکتے تو کون بنے گا ۔چودھری نثار کی تقریرپر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ایک انٹرویو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیساتھ جب بھی کھانا کھایا اپنی دال روٹی ساتھ لیکر گیا،نواز شریف کے لنچ کی مجھے پرواہ نہیں تھی میں پائے نہیں کھاتا تھا، میاں صاحب سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے، میرے بیان کے بعد نواز شریف نے خوف سے مجھ سے ملاقات نہیں کی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی لڑائی نہیں ہے مگر نواز شریف بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جیل جانے سے کوئی سیاستدان کمزور نہیں ہوتا، دیکھتے ہیں نواز شریف پنجاب ، کے پی کے، بلوچستان یا سندھ کی جیل میں جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب میرے پاس بھی آئے تھے،مولانا صاحب کو کہا کہ اگر آپ ضامن نہیں بن سکتے تو کون بنے گا ۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کی تقریر پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔