وزیر اعظم سے انجینئر امیر مقام کی قیادت میں فاٹا کے وفد کی ملاقات

فاٹا کے حوالے سے اصلاحاتی کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کیا جائیگا، ایف سی آر کا خاتمہ،پاکستان کے قوانین کا اطلاق ، پشاور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کا اطلاق شامل ہے، شاہد خاقان عباسی

پیر 9 اکتوبر 2017 22:30

وزیر اعظم سے انجینئر امیر مقام کی قیادت میں فاٹا کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ فاٹا کے حوالے سے اصلاحاتی کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کیا جائیگا جس میں ایف سی آر کا خاتمہ،پاکستان کے قوانین کا اطلاق اور پشاور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کا اطلاق شامل ہے۔ پیرکو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے انجینئر امیر مقام کی قیادت میں فاٹا کے وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد ایم این اے محمد نذیر خان، ایم این اے شہاب الدین خان، شاہ جی گل آفریدی، ساجد طوری اور سینٹر سجاد طوری پر مشتمل تھا ۔وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ فاٹا کے حوالے سے اصلاحاتی کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کیا جائیگا۔ جس میں ایف سی آر کا خاتمہ،پاکستان کے قوانین کا اطلاق اور پشاور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کا اطلاق شامل ہے۔ ملاقات میں وفد نے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔