فیصل آباد کا امتحان سالانہ 2017 انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ کے نتائج کا اعلان ،ْکامیابی کا تناسب 53فیصد رہا

منگل 10 اکتوبر 2017 16:43

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2017ء) بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکشن فیصل آباد نے امتحان سالانہ 2017 انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ امتحان میں کل 85043طلباء و طالبات شریک ہوئے جس میں سے 42800 پاس ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 50.33% رہا تفصیلات کے مطابق ایجوکشن بورڈ فیصل آبادکے کمپیوٹر سیکشن میں ایک تقر یب ہوئی جس میں چیئرمین بورڈ پروفیسرمہر غلام محمد جھگڑ ، سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد ظفر اقبال طاہر، سسٹم اینالسٹ محمد طارق اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں رزلٹ کو آن لائن کردیا گیا۔ جس کے ساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹwww.bisefsd.edu.pk پر اًپ لوڈ ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرکنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد ظفر اقبال طاہرنے بتایا کہ امتحان میں کل 85043طلباء و طالبات شریک ہوئے جس میں سے 42800 پاس ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 50.33% رہا۔انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کے وسیع تر مفاد کی خاطر سپردر سپر چیکنگ کر کے رزلٹ کو تمام تر غلطیوں سے پاک و شفاف و آر ایل فری بنایا گیا ہے تاکہ طلباء و طالبات کے ساتھ کسی قسم کی ریادتی نہ ہو اور انہیں اپنی محنت کا بھر پور ثمرمل سکے۔

اس لیے اب امید ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ رزلٹ میں کسی معمولی سی غلطی کا امکان بھی ممکن نہیں رہا۔ تاہم اگر پھر بھی کو ئی طالب علم مطمین نہ ہو تو وہ رزلٹ کے 15دن کے اندر بورڈقوانین کے مطابق ری چیکنگ کے زریعے اپنی کا پی خود چیک کر کے اپنا شک دور کر سکتا ہے۔ کنٹرولر امتحانات نے مزید کہا کہ تمام ریگولر طلباء و طالبات کو ان کے تعلیمی اداروں کی وساطت سے پرائیویٹ طلباء و طالبات کو ان کے داخلہ فارموں پر دیے گئے پتہ جات پر رزلٹ کارڈز ارسال کردیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بورڈ پروفیسرمہر غلام محمد جھگڑ کی خصوصی کا وشو ں سے طلباء و طالبات کو ان کے گھروں کی دہلیز پر تمام تر معلومات کی فراہمی کے سلسلہ میں ایس ایم ایس سروس سے رزلٹ معلوم کرنے کے لیے امیدواران اپنا رول نمبر لکھ کر 800240پر بھج دیں انہیں فوری طورپراپنے رزلٹ کے متعلق پوری تفصیل کا جوابی میسج موصول ہوجائے گا۔