انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

منگل 10 اکتوبر 2017 16:52

سرگودھا۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحان2017ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا،کنٹرولر امتحانات لیاقت علی نوید کے مطابق انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے امتحان سالانہ2017 ء میں کل 41,971طلباء نے حصہ لیا ،جس میں ریگولر طلبائ37,796 جبکہ پرائیویٹ 4,175طلباء تھے،انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحان میں19,017 لڑکے اور18,779 لڑکیوں نے حصہ لیا،جس میں 9040لڑکے اور10,883لڑکیاں پاس ہوئیں،مجموعی طور پر امتحان میں21,372طلباء پاس ہوئے،یوں کامیابی کا تناسب 50.92فیصد رہا۔