میٹرریڈرخورشید شاہ نےعوامی عہدہ ملنے پر65 سے زائد پراپرٹیزاپنے نام خریدیں
خورشید شاہ کے والد نے گیارہ سالوں میں ٹوٹل 30 ہزار360روپے پنشن حاصل کی،خورشید شاہ نے 26سالوں میں 3کروڑ 33 لاکھ کی آمدن،2 کروڑ12 لاکھ کے اخراجات،بینک اکاؤنٹ میں 59 لاکھ ٹرانسفرکا کوئی حساب نہیں ہے۔اینکرپرسن مبشرلقمان کی رپورٹ
ثنااللہ ناگرہ منگل 10 اکتوبر 2017 17:00
(جاری ہے)
خورشید شاہ نے بطورعوامی نمائندہ ہونے کی حیثیت سے طاقت کے بل بوتے پر65سے زائد پراپرٹیزاپنے نام خریدیں۔ 28 نومبر2005ء سے لیکر24 جولائی 2007ء تک خورشید شاہ کیخلاف نیب کے تفتیشی افسرنے 54گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔ جبکہ فیصلے میں بطورکلرک کام کرنے والے خورشیدشاہ کواربوں کی ناجائزجائیداد پرقصور وارٹھہرایا۔
لیکن 8مارچ 2012ء کونیب کے اسی تفتیشی افسرنے ایک اوررپورٹ میں اپنی پہلی رپورٹ کوردکرتے ہوئے نئی رپورٹ مرتب کی کہ خورشید شاہ کیخلاف انکوائری بنتی نہیں۔تاہم اس کیس کوبندکردیا گیا۔ جس پرچیئرمین نیب نے تمام کیسزبند کرنے کا حکم دے دیا۔ مبشرلقمان نے کہاکہ جب ہم ان تمام دستاویزات کودیکھتے ہیں توخورشید شاہ کے والد نے 1976سے 1989ء تک گیارہ سالوں میں ٹوٹل 30ہزار3 سو60 روپے پنشن حاصل کی۔جبکہ انکی کل زمین 16ایکڑ تھی۔جبکہ خورشیدشاہ نے حیسکوسب ڈویژن میں ٹیلی فون آپریٹرکام کیا۔ پھرجیسے ہی وہ کونسلر،ایم پی اے پھروزیربنے توجائیدادمیں حیران ن اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کروڑوں کی جائیداد بینک میں تھی۔لہذاعدالت نے فیصلے میں لکھاکہ نیب اس کیس کوبند کروانے کا مجازنہیں۔ مبشر لقمان کی رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ نے 26سالوں میں 3کروڑ33لاکھ کی آمدن،2 کروڑ12 لاکھ کے اخراجات، اور بینک اکاؤنٹ میں 59لاکھ ٹرانسفرکاکوئی حساب نہیں ہے۔خورشیدشاہ اربوں پتی ہیں لیکن سوناصرف تین تولے ہے۔۔۔ویڈیوبھی دیکھیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.