سینیٹر نہال ہاشمی کی سینٹ اجلاس میں امریکہ پر شدید تنقید

ون بیلٹ ، ون روڈ کی مخالفت کے بعد ثابت ہوگیا امریکہ کے کہنے پر پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیا گیا، نہال ہاشمی چائنہ کے صدر کے دورے کو دھرنا دے کر موخر کیا گیا سابق وزیراعظم اور پارلیمنٹرین پر تنقید کرنے کے بجائے ملکی سلامتی کا معاملہ زیر بحث لائیں، سینٹ میں اپوزیشن کی مشترکہ تحریکوں پر بحث پر گفتگو

منگل 10 اکتوبر 2017 20:32

سینیٹر نہال ہاشمی کی سینٹ اجلاس میں امریکہ پر شدید تنقید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2017ء) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کی سینٹ اجلاس میں امریکہ پر شدید تنقید ، ون بیلٹ اور ون روڈ کی مخالفت کے بعد ثابت ہوگیا کہ امریکہ کے کہنے پر پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیا گیا۔ چائنہ کے صدر کے دورے کو دھرنا دے کر موخر کیا گیا سابق وزیراعظم اور پارلیمنٹرین پر تنقید کرنے کے بجائے ملکی سلامتی کا معاملہ زیر بحث لائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپوزیشن کی مشترکہ تحریکوں پر بحث کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ون بیلٹ اور ون روڈ کی امریکہ نے مخالفت کی ہے۔

مجھے یقین تھا کہ اس پر بات ہوگی مگر حیران ہوں ایجنڈے کو اہمیت نہیں دی گئی ۔ لوگوں کو اضافی ٹائم مل رہا ہے ۔ پارلیمنٹ میں پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

عائشہ گلالئی کو بھی اضافہ ملنا چاہیے ۔ نااہل اور اہل کا فیصلہ عوام کو کرنے دیں ایجوکیشن ، غربت ، بلدیاتی نظام کو بہتر کرنے پر بات کریں ۔ پارلیمنٹرین کی کردار کشی ہورہی ہے کرپشن ہورہی ہے۔

کے پی کے میں نیب دفاتر پر تالا پڑا ہوا ہے ڈائیلاگ کا سلسلہ ہونا چاہیے۔ چائنہ کے صدر کو دھرنا دے کر پاکستان آنے سے روک دیا گیا۔ امریکہ ون بیلٹ اور ون روڈ کا امریکہ مخالفت کررہا ہے۔ تنازعہ علاقوں پر لوگوں کو کردار کا حق ملنا چاہیے۔ امریکہ کی جانب سے پاکستان کے ون بیلٹ اور ون روڈ کی مخالفت کا معاملہ یہاں بحث ہونا چاہیے۔ پاکستان کی سلامتی کا معاملہ یہاں زیر بحث لانا چاہیے پاکستان کے داخلہ خارجہ معاملات یہاں زیر بحث لائیں۔