امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفری پابندیوں کے اقدام کو درست قراردیدیا‘فیصلے کے خلاف دائردرخواست خارج

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 11 اکتوبر 2017 14:53

امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفری پابندیوں کے اقدام کو درست ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اکتوبر۔2017ء) امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفری پابندیوں کے اقدام کو درست قرار یتے ہوئے سفری پابندیوں سے متعلق کیس پر فیصلہ سنادیا ہے ۔سپریم کور نے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست خارج کردی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بیشتر مسلم ممالک پر سفری پابندی کے اقدام کے خلاف امریکی سپریم کورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے امریکی صدر کے اقدام کو درست قرار دیتے ہوئے فیصلے کیخلاف دائر درخواست خارج کردی۔ اِس سے قبل چھ مسلم ممالک پر سفری پابندیوں سے متعلق صدارتی حکم نامہ جاری ہوا تو امریکی ریاست ورجینیا، واشنگٹن اور منی سوٹا کی مقامی عدالتوں میں اس حکم نامہ کو چیلنج کیا گیا۔تینوں ریاستوں کی عدالتوں نے حکم نامے کو معطل کردیا جس پر تین جون کو امریکی صدر نے عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔30 جون کو سپریم کورٹ نے پابندیوں کے قانون کی جزوی بحالی کی منظوری دیدی۔20 جولائی کو ایک بار پھر عدالت نے سفری پابندیوں سے متعلق فیصلے کی عارضی توثیق کی تھی۔

متعلقہ عنوان :