گورنر سندھ کا ایس ایم فاطمہ جناح اسکول گورنمنٹ کا دورہ
کلاس رومز،لائبریری،لیبارٹریز،پلے گراؤنڈز کمپیوٹر لیب کا معائنہ بھی کیا، سہولیات،معیار تعلیم،ہم نصابی سرگرمیاں قابل تعریف ہیں،محمد زبیر
بدھ 11 اکتوبر 2017 17:59
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ترقی کے لئے انرولمنٹ بڑھانے کے ساتھ ساتھ معیار تعلیم میں اضافہ اشد ضروری ہے،بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں تمام لڑکیوں کو تعلیم دینے کا عہد کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرہ کی نصف آبادی کی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ضروری ہے،ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول کی سہولیات،معیار تعلیم،ہم نصابی سرگرمیاں قابل تعریف ہیں،زندگی ٹرسٹ کے گود لینے سے اسکول میں بہت بہتری آئی ہے جس کے لئے شہزاد رائے مبارکباد کے مستحق ہیں۔گورنر محمد زبیر نے کہا کہ گلو کار شہزاد رائے نے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا اور اپنے وژن کے تحت ملک و قوم کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں ،نوجوان نسل کے لئے شہزاد رائے جیسے افراد آئیڈیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ سے ہی ملک و قوم کی ترقی یقینی ہے اس ضمن میں حکومت ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے ، قومی تقاضوں ، تعلیمی ضروریات اورعصر حاضر کے مطابق نصاب کی تیاری جدید دور میں انتہائی نا گزیر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.