یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں سپارکو کے تعاون سے منعقد ہ ورلڈ سپیس ویک2017 ء اختتام پذیر ہوگیا

بدھ 11 اکتوبر 2017 21:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں سپارکو کے تعاون سے منعقد ہ ورلڈ سپیس ویک2017 ء اختتام پذیر ہوگیا۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی خیبر میڈیکل کا لج پشاور کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر نورالایمان تھے،ڈائریکٹر سپارکو پشاور ریجن ڈاکٹر سید الرحمن ‘رجسٹرا ریو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر خضر اعظم،ڈائریکٹر اوریک ڈاکٹر عبد الشکور ،فیکلٹی اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔

رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر خضراعظم نے سپارکوکی کوششوں کو سراہتے ہوئے سپیس ٹیکنالوجی کی افادیت پر روشنی ڈالی اورشرکاء پر زور دیا کہ وہ سپیس ٹیکنالوجی کو سیکھیں اور اسے تعلیمی باالخصوص اس سے متعلقہ شعبوں میں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوآ نے بے تحاشہ وسائل سے نوازا ہ ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان کے نوجوان ان وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے۔

متعلقہ عنوان :