استورکی ترقی مسلم لیگ (ن)کامشن ہے،حافظ حفیظ الرحمن
جمعہ 13 اکتوبر 2017 15:01
(جاری ہے)
حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ حکومت نے تمام اداروں میں میرٹ کو یقینی بنایا ہے ہم پنجاب حکومت کی طرز پر کام کررہے ہیں۔
2020ء تک استور ویلی روڈ کے فیزIاورIIکو مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے محکمہ تعمیرات کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ استور ویلی روڈ کے فیزIIکی کاغذی کارروائی جلد از جلد مکمل کرکے متعلقہ فورم کو منظوری کیلئے پیش کی جائے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے استور داچیل نالہ میں ایفاد پروجیکٹ کے تحت جاری منصوبے کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر کہا ہے کہ داچیل نالے کی تعمیرسے ڈھائی ہزار ایکڑ زمین کو قابل کاشت بنایاجائے گا اور مارکیٹ تک رسائی کیلئے روڈ تعمیر کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ خودانحصاری ہماری حکومت کا مشن ہے زرعی شعبے میں خودانحصاری حاصل کرنے کیلئے ایفاد پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت گلگت بلتستان میں بنجر زمینوں کو آباد کیا جارہاہے، ایفاد پروجیکٹ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان کیلئے خصوصی تحفہ دیا ہے ،13ارب کا میگا پروجیکٹ جس سے گلگت بلتستان میں زرعی شعبے میں انقلاب آئے گا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے استور راما میں واٹر سپلائی سکیم کاافتتاح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے استور کے عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مختصر مدت میں واٹر سپلائی سکیم مکمل کیا ہے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں۔حافظ حفیظ الرحمن نے استور امن کمیٹی کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ استور کے عوام نے باہمی تعاون سے علاقے کو پرامن رکھا ہی3 سال قبل گلگت بلتستان کے مختلف علاقے نوگو ایریاز بننے ہوئے تھے بے گناہ لوگوں کو خون سڑکوں پر بہایا جاتا تھا مسلم لیگ ن نے امن کے اس مشن کو آگے بڑھایا صوبے اور وفاق میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام کے بعد آج گلگت بلتستان امن کا گہوارہ بن چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ پولیس کو ایک ارب کے جدید آلات فراہم کئے ہیںجس کی وجہ سے 15لاکھ سے زیادہ سیاح گلگت بلتستان آئے ہیں۔ سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے استور کو نظرانداز رکھا گیا ہماری حکومت نے استور کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کیلئے منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔ 2ارب کے منصوبے استور میں شروع کئے جاچکے ہیںہم زبانی اعلانات پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ استور ویلی روڈ کا افتتاح اس بات کا عملی نمونہ ہے۔ ہسپتالوں کی حالت بہتر بنائی جارہی ہے استور کے تمام شاہراہوں کو جدید طرز پر تعمیر کریں گے۔ وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس سکیم کا اجراء بہت جلد استور میں کیا جائے گا۔حکومت کے انقلابی اقدامات کی وجہ سے صوبے کے ہسپتالوں میں بہتری آئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.