آنگ سان سوچی نے ریاست راکھین میں قیام امن کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:31

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی نے ریاست راکھین میں قیام امن کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دیدی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میںآنگ سان سوچی نے راکھین میں قومی اتحاد پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش سے حکومت مذاکرات کر رہی ہے تاکہ روہنگیا مسلمانوں کی واپسی ممکن ہو سکے۔ ادھر میانمار کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمان مقامی لوگ نہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق روہنگیا اقلیت کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے اور یہ لوگ مسلسل بنگلہ دیش فرار ہونے کی کوشش میں ہیں۔