کراچی میں پاکستان کی سب سے بلند وبالا عمارت کی تعمیر مکمل کر لی گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 اکتوبر 2017 00:35

کراچی میں پاکستان کی سب سے بلند وبالا عمارت کی تعمیر مکمل کر لی گئی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13اکتوبر۔2017ء) کراچی میں پاکستان کی سب سے بلند وبالا عمارت کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاون کی جانب سے کراچی میں پاکستان کی سب سے بلند وبالا عمارت کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔ بحریہ آئیکان ٹاور نامی عمارت کراچی کے ساحل سمندر پر تعمیر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عمارت 62 منزلہ ہے جس میں کمرشل، رہائشی اور ہوٹلز کے بلاکز شامل ہیں۔

عمارت کی تعمیر گزشتہ کئی ماہ سے جاری تھی۔ یہ عمارت دنیا کی 300 بلند و بالا عمارتوں میں بھی شامل کر لی گئی ہے۔
دنیا کی 300 بلند و بالا عمارتوں میں شامل کی گئی یہ پاکستان کی واحد عمارت ہے۔ اس عمارت کا آدھا حصہ کئی ماہ قبل ہی مکمل کرکے عوام کیلئے کھول دیا گیا تھا۔ اب اس عمارت کی تمام 62 منزلوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :