تیزرفتارٹرالرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارجاں بحق

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 13:00

قصور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء)تیزرفتارٹرالرنے ٹکرمارکر موٹرسائیکل سوارکو کچل کر ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی کوٹ راجہ کا رہائشی 26 سالہ محمداشرف اپنی موٹرسائیکل پر فیکٹری میں کام کرنے جارہاتھا ، جب وہ اڈہ جمبرکے قریب پہنچاتوپیچھے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرالر نمبرTNG-298نے اسے کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا‘ڈرائیورٹرالرچھوڑکر فرارہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ صدر نے ٹرالرقبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔