ہمارا مقابلہ منشوراور نظریہ نہ رکھنے والی (ن) ، پی ٹی آئی سے ہے،عوامی منشور سے شکست دینگے ‘ آصف زرداری
2013ء میں حالات اور تھے ،پنجاب میں اب بھرپور انتخاب لڑینگے ،حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا بلاول ہائوس لاہور میں سابق ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات،قیادت کو حلقوں کے بارے میں جائزہ رپورٹس اور اپنی تجاویز پیش کیں آصف زرداری سے اعتزاز احسن کی بھی ملاقات ،سیاسی صورتحال ،پارٹی امور اورسینیٹ میں قانون سازی بارے بات چیت کی گئی
ہفتہ 14 اکتوبر 2017 21:08
(جاری ہے)
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ 2013 کے حالات اور تھے اب پنجاب میں بھرپور انتخاب لڑیں گے اور اس کے لئے تیاریاں شروع کی جائیں۔
پیپلز پارٹی کا آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)اور تحریک انصاف سے مقابلہ ہوگا ،دونوں جماعتوں کا کوئی نظریہ اور منشور نہیں ،پیپلز پارٹی عوامی منشور کے ساتھ میدان میں اترے گی اوراپنے منشور سے مخالفوں کو شکست دے گی ۔ آصف زرداری نے سابق ٹکٹ ہولڈرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات لڑنے کے خواہشمندعام انتخابات کی تیاری کریں اور ہم نے بھرپور مقابلہ کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیل دیا ہے لیکن اس کے باوجود سب اچھا کی رپورٹ دے کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے لیکن عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ۔ انہوںنے کہا کہ میرا کام سیاست کرنا ہے اورسیاست ہی کروں گا،سیاستدان ہیں سیاست کرنے آئے ہیں ہوٹلوں میں کھانا کھانے نہیں۔علاوہ ازیںسابق صدر آصف زرداری سے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے بھی بلاول ہائوس لاہور میں ملاقات کر کے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، پارٹی امور اورسینیٹ میں قانون سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.