دما دم مست قلندر کی تیاریاں شروع، طاہر القادری نے پاکستان واپسی کی تاریخ کا اعلان کر دیا
ہفتہ 14 اکتوبر 2017 21:26
(جاری ہے)
17 جون 2014 ء کے دن پولیس کے جعلی زخمیوں کی عیادت کرنے والے وزراء آج تھپڑ کھانے والے پولیس افسروں کی بجائے تھپڑ مارنے والوں کی پشت پر کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ تھانہ فیصل ٹائون لاہور میں آگ لگی نہیں لگائی گئی اور اس آگ میں سانحہ ماڈل ٹائون آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسروں، اہلکاروں،سانحہ میں استعمال ہونے والے اسلحہ کا اہم ریکارڈ جلایا گیا۔
کیا کیا جلا اس کی پوری تفصیل اس وقت ہی سامنے آئے گی جب ٹرائل کورٹ نے ریکارڈ طلب کیا ۔سربراہ عوامی تحریک کو لاہور ایئرپورٹ پر سینئر رہنمائوں اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد الوداع کہنے آئی۔ ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کے اداروں کے پیش نظر یہ حقیقت رہنی چاہیے کہ گزشتہ چار سال میں صرف پنجاب میں ہزاروں کی تعداد میں خلاف ضابطہ اسلحہ لائسنس جاری ہوئے اور غیر قانونی اسلحہ کی خریداری کی سب سے بڑی منڈی پنجاب ہے ۔اشرافیہ اپنی چمڑی اور دمڑی بچانے کیلئے کسی حد تک بھی گر سکتی ہے احتساب عدالت میں اشرافیہ کی پروڈکشن گاڈفادر فلم کا چھوٹا سا ٹریلر جاری ہوا، آئندہ پیشیوں پر پوری فلم چلے گی۔ پنجاب ہائوس میں گلو بٹوں کو کمرے الاٹ ہو چکے ۔اسلام آباد اور راولپنڈی کی مختلف کوٹھیوں میں کارکنوں کی آڑ میں خاص مہارت رکھنے والے جرائم پیشہ افراد کو رکھا گیا ہے،جنہیں بوقت ضرورت استعمال میں لایا جائیگا۔ دیکھتے ہیں ریاست کب ریاست ہونے کا ثبوت دیتی ہے،متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.