نیشنل پارٹی نے بلوچستان میں بھائی چارے کی روایت قائم کررکھی ہے ،میر عبدالرحیم کرد
اتوار 15 اکتوبر 2017 17:41
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوںنے بی این پی مینگل اور مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہو کر نیشنل پارٹی میں شمولیت کرنے والے سیاسی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
فراہم کردہ لسٹ کے مطابق فیروز آباد سے ٹکری قادر بخش ، میر گہور خان خلیل احمد سابق کونسلر حاجی حمزہ خان حاجی محمدامین شمس الدین غلام حسین غلام رسول بلال احمد یحیٰ ان رحمت اللہ محمد عالم محمد جان ،نذیراحمد حاجی محمد ابراہمی خلیل احمد عبدالحمید حاجی علی شیر غلام جان محمد اسماعیل سعید احمد استاد محمد عبدالرئوف عبدالحکیم عبدالطیف نے باقائدہ طور پر نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر خضدار میرعبدالرحیم کرد نے کہاکہ صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو غریب متوسط طبقہ اور ہاری کسان و مزدور کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کی دلجوئی کی ہے یہ خصوصیت کسی اور پارٹی اور اس کے نمائندے میں نظر نہیں آتی ہے ۔ صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو کی یہ طرّہ امتیاز ہے کہ انہوںنے غریب عوام ہی کا نمائند ہ اپنے آپ کو باور کرایا ہے اور ان کی غمی و خوشی میں شریک رہ کر انہیں کبھی بھی بیگانگی کا احساس نہیں دلایا ہے ۔ عوام نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم ہی کو چن کر اپنے مستقبل کا بہتر دانشمندانہ فیصلہ کررہے ہیں ۔عوام کے مسائل اسی پارٹی کے بدولت حل ہونگے ۔ آج فیروز آباد سے بی این پی اور مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہو کر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی ورکرز کو ہم اپنی پارٹی میں آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ دستیاب وسائل کے اند ررہتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے ۔ دیگر مقررین نے کہاکہ نیشنل پارٹی کلاشنکو کلچر سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ورکرز امن و آشتی اور قلم و کتاب کی طرف متوجہ کرتی ہے یہ نیشنل پارٹی کی پالیسی ہے کہ نسل نو کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے ہی ان کے مستقبل کو بنایاجاسکتا ہے ۔ بلوچستان کی تعمیر و ترقی بھی امن میں ہے نیشنل پارٹی کی پالیسیوں اور کوششوں کی وجہ سے بلوچستان میں امن ہے اور یہ سارا کریڈٹ نیشنل پارٹی ہی کو جاتا ہے ۔ آج بلوچستان میں لوگ پُرسکون انداز میں اپنے گھروں میں رہتے ہیں اور باعزت روزگار بھی کمارہے ہیں ۔ پارٹی میں شمولیت کرنے والے سیاسی کارکنوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ فیروز آباد میں نیشنل پارٹی پہلے سے بھی زیادہ مضبوط اور مستحکم ہوگی ۔اور وہ پارٹی کے لئے محنت کرکے مذید ورکرز کو اس پلیٹ فارم پر لیکر آئیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.