موجودہ صوبائی حکومت کے ساڑھے چار سالہ دور حکومت میں بہتری آئی ہے،رہنماء پشتونخوا ملی عوامی پارٹی
کہ ملک کے تمام بحرانوں سے نجات حقیقی جمہوری نظام کے مزید استحکام ، آئین وقانون کی حکمرانی ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، قوموں کی برابری اور ان کے اپنے وسائل پر مکمل واختیار اورسماجی انصاف پر مبنی نظام میں ہے حقیقی وطن دوست اور جمہوری کی حکمرانی پر یقین رکھنے والی قیادت کے کردار کو ماننا ہوگا، دو سرے آل پاکستان خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے اختتامی تقریب سے خطاب
پیر 16 اکتوبر 2017 00:00
(جاری ہے)
پشتونخوامیپ نے مادری زبانوں کو پرائمری سطح پر رائج کرکے ان کی ترقی وترویج کی بنیاد رکھی اور قوم واسلام کے نام پر سیاست کرنیوالوں نے قومی اور لسانی بنیادوں پر صوبوں کی از سر نو تشکیل کے پروگرام سے منحرف ہوکر جنوبی پشتونخوا کو غیروں کے نام کرتے ہوئے ان کا اختیار بھی دے ڈالا اور ان پردستخط بھی کردیئے جبکہ اقتدار اور موقع ملنے کے باوجود پشتو زبان کو نافذ کرنے کے بجائے اسے مسترد کردیا۔
لہٰذا انہیں اپنے ملت سے اس بے وفائی کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب شناختی کارڈ کی بندش اور جنوبی پشتونخوا کی مردم شماری کی کمی میں بھی یہی عناصر غیروں کے ساتھ ہیں جو ہمیشہ جنوبی پشتونخوا کے صوبے کی بحالی اور عبور ی دور کیلئے قومی برابری کے مطالبے کی بحائے اس کی مخالفت کرتے رہے ہیںجو قابل افسوس اور قابل گرفت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے تمام بحرانوں سے نجات حقیقی جمہوری نظام کے مزید استحکام ، آئین وقانون کی حکمرانی ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، قوموں کی برابری اور ان کے اپنے وسائل پر مکمل واختیار اورسماجی انصاف پر مبنی نظام میں ہے۔ جبکہ حقیقی وطن دوست اور جمہوری کی حکمرانی پر یقین رکھنے والی قیادت کے کردار کو ماننا ہوگا۔ کیونکہ ریڈی میٹ قیادت ملک کا کوئی بھی مسئلہ حل نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ غیور عوام ہمارے ساڑھے چار سالہ صوبائی حکومت کی ہر شعبہ زندگی میں کارکردگی اور پچھلے 40سالہ نمائندوں کی کارکردگی کا ضرور موازنہ کرتے ہوئے جائزہ لیں اور گلی ، محلے ، گائوں ، قصبوں اور شہروں تک معلومات حاصل کریں کہ موجودہ صوبائی حکومت کی ساڑھے چار سا ل کی کارکردگی ہر شعبہ میں کیا ہے ۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی ، فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں ، ریفریوں اور آئندہ ٹورنامنٹ کیلئے ٹوٹل 10لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ جبکہ سٹیڈیم میں گراسی اگھانے ، انکی پانی کے نظام ، چار دیواری ، سیڑھیاں اور مختلف کام کیلئے جلد سے جلد پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کی ۔مزید اہم خبریں
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.