پاکستان ریلویز کو ایک قلیل عرصہ میں اپنے پائوں پر کھڑے ہونے کے قابل بنایا جو ایک معرکہ سے کم نہیں ہے،خواجہ سعد رفیق
پاکستان ریلوے سالانہ 40 ارب روپے کمارہی ہے، وفاقی وزیرریلوے
پیر 16 اکتوبر 2017 21:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب اورسندھ ریلویزکی زمینیں نام نہیں کررہے۔
بلوچستان اورپختونخوانے ز مینیں ہمارے نام کردی ہیں۔کرایوں میں کمی اور سہولتوں میں اضافے سے مسافروں کی تعداد میں دو کروڑ کا اضافہ ہوا ہے، مختلف ٹرینوں کی جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈیشن کر کے عوام کو معیاری اور آرام دہ سفر کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے، فریٹ سیکٹر میں چار سالوں میں مال گاڑیوں کی تعداد 182 سے بڑھ کر 3318 سالانہ تک جا پہنچی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے تحت کراچی سے پشاور مین لائن کی اپ گریڈیشن کا کام دستمبر 2017ء میں شروع ہونا متوقع ہے، جدید سگنل نظام کی تنصیب کے سلسلے میں 22 ریلوے اسٹیشنوں پر جدید کمپیوٹرائزڈ انٹر لاکنگ سسٹم متعارف کروایا جا چکا ہے، چارل سال کی مدت میں 10 ارب مالیت سے زائد کی 1055 ایکڑ زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروائی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے نے ای ٹکٹنگ اور ڈوپلیکیٹ کا اجراء ممکن بنایا ہے جس سے براہ راست مسافروں کو بڑی سہولت میسر ہوئی ہے۔ پاکستان ریلوے نے ریلوے سکولوں میں بہتر نتائج حاصل کیے اور سپورٹس کے بجٹ میں تین کروڑ روپے کی گرانٹ بڑھا دی ہے۔ سیاست سے متعلق سعد رفیق نے کہاکہ سیاست کاتعلق اداروں سے نہیں ہے۔ حکومت سب کی ہوتی ہے کسی ایک پارٹی کی نہیں ہوتی۔ انہوں نے تجویزدی کہ اداروں کوغیرسیاسی کرناپڑیگا،اس سے ادارے مضبوط ہوں گے۔سعدرفیق نے خدشہ ظاہرکیاکہ سی پیک تاخیرکاشکارہواتوریلوے کااللہ حافظ ہے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.