تحریک انصاف کی ایشیا ہاکی کپ میں پاک بھارت ٹیموں کے درمیان میچ سرکاری ٹی وی پر نشر نہ کرنے پر انتظامیہ کے رویے کی شدید مذمت

درباریوں نے سرکاری ٹی وی کو تخت رائیونڈ کی قصیدہ گوئی پر لگا رکھا ہے، ٹی وی چینل بصد شوق اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم کا حصہ بنتا ہے مگرقومی کھیل کی پروموشن سرکاری ٹی وی انتظامیہ کی ترجیحات کاحصہ نہیں،پی ٹی آئی رہنما اور مرکزی ترجمان نعیم الحق کا بیان

پیر 16 اکتوبر 2017 22:14

تحریک انصاف کی ایشیا ہاکی کپ میں پاک بھارت ٹیموں کے درمیان میچ سرکاری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے ایشیا ہاکی کپ میں پاک بھارت ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ سرکاری ٹی وی پر نشر نہ کرنے پر انتظامیہ کے رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیئرمین اور ایم ڈی پی ٹی وی سے فوری جواب طلبی کا مطالبہ کردیا،پی ٹی آئی رہنما اور مرکزی ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ درباریوں نے سرکاری ٹی وی کو تخت رائیونڈ کی قصیدہ گوئی پر لگا رکھا ہے،سرکاری ٹی وی بصد شوق اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم کا حصہ بنتا ہے مگرقومی کھیل کی پروموشن سرکاری ٹی وی انتظامیہ کی ترجیحات کاحصہ نہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما و شریک پیٹرن سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن نعیم الحق نے اس حوالے سے کہا ہے کہ درباریوں نے سرکاری ٹی وی کو تخت رائیونڈ کی قصیدہ گوئی پر لگا رکھا ہے۔سرکاری ٹی وی بصد شوق اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم کا حصہ بنتا ہے۔جی ٹی روڈ پر نواز شریف کی شرانگیز ریلی کو سرکاری ٹی وی نے چار روز تک براہ راست نشرکیا۔قومی کھیل کی پروموشن سرکاری ٹی وی انتظامیہ کی ترجیحات کاحصہ نہیں۔بجلی کے بلوں کے ذریعے عوام سے 35 روپے بٹور کر شریفوں کی قصیدہ گوئی ناقابل قبول ہے۔