وزیراعلیٰ بلوچستان سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

پیر اکتوبر 22:17

وزیراعلیٰ بلوچستان سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے پیر کے روز یہاں ملاقات کی،رکن صوبائی اسمبلی مفتی گلاب، وزیراعلیٰ کے کوارڈینیٹر جمال شاہ کاکڑاورسابق ڈپٹی اسپیکر عنایت اُللہ بازئی بھی اس موقع پرموجودتھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سانحہ مستونگ کے شہدأکے لواحقین کو معاوضوں کی ادائیگی پر وزیراعلیٰ کا شکریہ اداکیا،ملاقات کے دوران صوبے اورملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال بھی کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :