محمد نواز شریف اور ان کا خاندان ہر عدالت سے سرخرو ہوگا،چوہدری مشتاق گل

منگل 17 اکتوبر 2017 15:14

سرگودھا۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) اقلیتی رہنماء و مسلم لیگ (ن) مینارٹی ونگ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری مشتاق گل نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف عمران خان کی جانب سے جو سازشیں کی جا رہی ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگی ،محمد نواز شریف اور ان کا خاندان ہر عدالت سے سرخرو ہوگا،ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گل والا میں ایک اقلیتی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انکا کہناتھا کہ مخالفین مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ سیاسی میدان میںکسی صورت بھی نہیں کر سکتے، جس کی وجہ سے وہ آئے روز منفی اور بے بنیاد الزامات پر مبنی سیاست کر رہے ہیں،ملک بھر میں ہونے والے ترقیاتی کام اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے موجودہ حکومت کی جانب سے کئے جانے والے عملی اقدامات سے پوری قوم بخوبی آگاہ ہے اور وہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں، جس کا ثبوت ضمنی انتخابات کے نتائج ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تمام تر سازشوں کے باوجود 2018 کے انتخابات میں بھی عوام محمد نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے کر ثابت کر دیں گے کہ پاکستان کی ترقی اورمحمد نواز شریف لازم و ملزوم ہیں۔

متعلقہ عنوان :