جی سی یو لاہورمیں بریسٹ کینسر آگاہی پر سیمینار کا انعقاد

منگل 17 اکتوبر 2017 20:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہورمیں کوالٹی انہا نسمینٹ سیل اور شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کے تعاون سے بریسٹ کینسر سیمینا ر کا انعقاد ،یو نیورسٹی کی طا لبا ت کو بر یسٹ کینسر کی علاما ت، تشخیص اور علاج کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ۔شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹرکا شفہ احسان اور جی سی یو کوالٹی انہا نسمینٹ سیل کی ڈائریکٹر ارم سہیل نے خطا ب کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ارم سہیل کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اکتوبر کے مہینے کو بریسٹ کینسر آگاہی کے طو ر پر منایا جا تا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ صرف آگاہی کی کمی کی وجہ سے پاکستا ن اور دیگر ایشیاء ممالک میں بر یسٹ کینسر سے اموات کی شرح بہت زیادہ ہے ،پاکستان میں زیادہ تر خواتین میں بریسٹ کینسرآخری سٹیج پر تشخیص کیا جا تا ہے ۔اس مو قع پر ڈاکٹر کا شفہ احسان کاکہنا تھا کہ نوجوان اور غیر شادی شدہ خواتین میں بھی بر یسٹ کینسر کے امکا نا ت ہوتے ہیں ۔انہو ں نے اس مو قع پر طا لبات کو ذاتی معا ئنہ کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔ اس مو قع پرشوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کی ایسوسی ایٹ ڈائر یکٹر نائلہ خان بھی مو جو د تھی ۔