ڈاکٹر نوشاد خان نے قائم مقام وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹیکا چارج سنبھال لیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 12:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمدبیرون ملک سرکاری دورہ پر روانہ ہوگئے‘ یونیورسٹی کے ایک اعلامیہ کے مطابق ان کے بیرون ملک قیام کے دوران اسلامیہ کالج کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان قائم مقائم وائس چانسلر کی حیثیت سے کام کریںگے‘ ڈاکٹر نوشاد خان نے چارج لیکر کام شروع کردیا ہے‘ واضح رہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر حبیب احمد ترکی کے دورے پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :