وزیراعلی سندھ سے برطانیہ کی نئی ڈپٹی ہائی کمشنر کراچی ایلین برنس کی ملاقات

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:07

وزیراعلی سندھ سے برطانیہ کی نئی ڈپٹی ہائی کمشنر کراچی ایلین برنس کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے بدھ کوکراچی میں تعینات برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر مس ایلین برنس نے وزیراعلی ہائوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں ، دونوں ممالک فطری اتحادی ہیں۔بعد ازاں وزیراعلی سندھ نے مہمانوں کو سندھی ٹوپی ،اجرک اور سندھی میوزک کی سی ڈیز بطور تحفہ پیش کیں۔ ملاقات میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن مسٹر اسٹیو کراسمین اور وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکرٹری سہیل راجپوت بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :