ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے خاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں‘ ملک علی قادر عباس

ٹھیکہ جات کی شفاف بولی اور میرٹ کو اولین ترجیح دی گئی ،ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قیام کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا ضروری ہے

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:10

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) ضلعی چیئرمین ملک علی قادر عباس نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے خاتمہ کے لیے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں ،ٹھیکہ جات کی شفاف بولی اور میرٹ کو اولین ترجیح دی گئی ہے ،ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قیام کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا ضروری ہے ،کسی بھی قسم کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے خاتمہ کے لیے منتخب ضلع کونسل کے نمائندوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اس سلسلے کو مدنظر رکھتے ہوئے یونین کونسلز کے چیئرمینوں نے اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کے ٹھیکہ جات میں میرٹ کامدنظر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ملک علی قادر عباس نے کہا کہ ضلع میں تفریح کی سہولت کے لیے قائم پارکوں کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے ،سیکورٹی کے پیش نظر پارکوں میں سکیورٹی گارڈز تعینات کیے جارہے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل عماراجمل چوہدری،چوہدری محمدوسیم،میاں صداقت خان،وسیم انور اکبر بھٹی،میاں محمد اقبال جیوے کااور صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ محمد مظہر رشید چوہدری بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :