حکومت ملک میں ہر سطح کے منتخب جمہوری اداروں کا احترام کرتی ہے،
بلدیاتی اداروں کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے، شراکتی جمہوریت ہی جمہوری استحکام کی ضمانت ہے‘ کراچی کو امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنانا ہمارا مشترکہ ہدف ہے‘ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو
بدھ 18 اکتوبر 2017 17:18
(جاری ہے)
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیرِ اعظم نومبر میں حیدر آباد یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے کے ایم سی کے حوالے سے حکومت سندھ کے عدم تعاون کی شکایت کی جس کی وجہ سے کراچی میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور اہل کراچی کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں ہر سطح کے منتخب جمہوری اداروں کا احترام کرتی ہے۔ بلدیاتی اداروں کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے جس کے لئے صوبائی حکومت کی توجہ مبذول کرائی جائے گی کیونکہ شراکتی جمہوریت ہی جمہوری استحکام کی ضمانت ہے۔ اجلاس میں کراچی کے امن کو ہر قیمت پر یقینی بنائے رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت نے کراچی کی ترقی کے لئے ریکارڈ پیکیج منظور کیا ہے اور سابق وزیرِاعظم محمد نواز شریف کے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے، کراچی پاکستان کا اقتصادی دارالخلافہ ہے جس کوامن اور خوشحالی کا گہوارہ بنانا ہمارا مشترکہ ہدف ہے۔ اجلاس نے اتفاق کیا کہ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے تمام جمہوری قوتوں کو اپنے اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے آئین کی بالا دستی اور جمہوری عمل کا تسلسل لازمی ہے۔ ملک کے تمام مسائل کا حل آئین، قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی میں مضمر ہے اور اس ضمن میں پارلیمان کی آئینی معیاد کا احترام ضروری ہے۔ وزیرِ اعظم نے وزیرِ داخلہ کو ہدایت کی کہ مقدمات کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کی شکایات کا جائزہ لیا جائے اور انصاف کے تقاضے یقینی بنائے جائیں۔ وفد عامر خان، کنور نوید، وسیم اختر اور کامران ٹیسوری پر مشتمل تھا۔ وزیرِ داخلہ احسن اقبال، وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق، گورنر سندھ محمد زبیر، سینیٹر سلیم ضیاء، مفتاح اسماعیل اور صدر مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن منور رضا بھی ملاقات میں موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.