وفاقی کابینہ کی ایل اوسی پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت ،زخمیوں کی جلد صحتیابی، کوئٹہ، کرم ایجنسی دہشت گرد حملوں میں جاں بحق افراد کیلئے دعا
اجلاس میں معاشی میدان میں نمایاں کامیابیوں پروزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تعریف ، اقتصادی ترقی کی 5.3فیصد شرح دس سال میں بلند ترین ہے ، عالمی بینک نے بھی اس کی توثیق کی ہے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا خطاب کابینہ کی ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان ایل این جی کی فراہمی کے حوالے سے بین الحکومتی معاہدے پر دستخطوں ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو ترکی اور سعودی عرب سے ملنے والے ایوارڈ تسلیم کئے جانے، پاکستان مورٹ گیج ریفائن کمپنی کابینکنگ کمپنیز آرڈیننس کے تحت ڈویلپمنٹ فنانشل انسٹیٹیوشن کے طور پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تجویز کی منظوری
بدھ 18 اکتوبر 2017 23:25
(جاری ہے)
اس کیساتھ کوئٹہ اور کرم ایجنسی میں دہشت گرد حملوں میں جاں بحق افراد کیلئے بھی دعا کی گئی ۔اجلاس میں کابینہ کی معاشی میدان میں نمایاں کامیابیوں پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی تعریف کی گئی اور کہا گیا کہ اقتصادی ترقی کی 5.3فیصد شرح دس سال میں بلند ترین ہے ۔
اقتصادی ترقی کی عالمی بینک نے بھی توثیق کی ہے ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے بھی کئے گئے۔ اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کو دفعہ 44(1)پریونشن آف اسمگلنگ ایکٹ 1977کے تحت سپیشل اپیلٹ کورٹ خیبرپختونخوا کی جج تعینات کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ کابینہ نے پاکستان مورٹ گیج ریفائن کمپنی کا بینکنگ کمپنیز آرڈیننس 1962کی دفعہ 3(A)کے تحت ڈویلپمنٹ فنانشل انسٹیٹیوشن کے طور پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تجویز کی بھی منظوری دی۔ ایڈیشنل سیکرٹری امور خارجہ ڈویژن امتیاز احمد کو ملنے والے ارجنٹائن ایوارڈ آرڈر آف مایو کو تسلیم کئے جانے کے حوالے سے ایکس پوسٹ فیکٹو کی بھی اجازت دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے وزارت پٹرولیم ڈویژن حکومت پاکستان اور ملائیشیاء کے وزیراعظم کے شعبہ اقتصادی منصوبہ بندی یونٹ کے درمیان ایل این جی کی فراہمی کے حوالے سے بین الحکومتی معاہدے پر دستخطوں کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو سعودی عرب اور ترک حکومت کی جانب سے کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسی لینس اور لیجن آف میرٹ ایوارڈ دیئے جانے کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ایکس پوسٹ فیکٹو کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں ٹیفے ڈائریکٹرز آسٹریلیا اور پاکستان کے شعبہ قومی پیشہ وارانہ اور تکنیکی تربیتی کمیشن کے درمیان تربیتی اور پیشہ وارانہ تکنیکی تربیت کی حوصلہ افزائی کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کی بھی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 6اکتوبر 2017کو کئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔ کابینہ نے نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے 6ممبران کے تقررکی بھی منظوری دی۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.