عوامی نیشنل پارٹی کی پولیس پر حملے کی شدید مذمت

حکومت اپنی فورسز کو تحفظ نہیں دے سکتی تو عوام کو کیا تحفظ دے گی ، بیان

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے باچا خان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں پولیس ٹرک کے قریب ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اپنی فورسز کو تحفظ نہیں دے سکتی تو عوام کو کیا تحفظ دے گی ایسا لگ رہا ہے کہ یہاں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے آئے روز دن دیہاڑے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے مگر بدقسمتی سے اب تک کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا دعوے تو بہت کئے جاتے ہیں مگر عملی اقدامات دور دور تک نظر نہیں آتے حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابات سے قبل جو وعدے کئے جارہے تھے کہ کوئٹہ شہر حوالے کیا جائے تو امن وامان کی صورتحال بہتر ہوگی مگر موجودہ دور حکومت میں جو سانحات رونما ہوئے ہیں تاریخ میں اتنے بڑے سانحات رونما نہیں ہوئے مگر بدقسمتی سے آج بھی حکومت وعدے اور دعوے کرتی ہے مگر حالات جوں کے توں ہیں عوامی نیشنل پارٹی پولیس ٹرک کے قریب ہونے والے حملے کی مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :